وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں رنگ روڈ پروجیکٹ پر کام کر رہے غیر ریاستی مزدور کی اس وقت حادثاتی طور پر موت واقع ہوئی جب لوہے کا ایک بڑا فریم ورک ان مزدوروں پر گر گیا اس حادثہ میں ایک ہلاک ہوگیا۔ Ring Road Labourer dies۔ جب کہ ایک دیگر زخمی ہوگیا ہے. Ring Road Labourer dies after he came under an iron framework۔ سرکاری ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ بیرونی ریاست کے دومزدور اس وقت فریم ورک کی زد میں آئے جب وہ ٹھوکر پورہ گوڈستھو چاڈورہ میں اس پر کام کر رہے تھے.
متعلقہ اہلکار کے مطابق اس حادثہ کی وجہ سے ایک مزدور جس کی شناخت لال چند ولد جاگیر چند ساکن بٹولی مرزا پور بنارس اُترپردیش کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جب کہ دوسرا جس کی شناخت راجو رام ولد رام پرساد ساکن بٹولی مرزا پور بنارس اُترپردیش شدید زخمی ہوا جس کو چاڈورہ سب ضلع اسپتال علاج و معالجہ کے لیے لے جایا گیا. بعد میں ان کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سکمز بمنہ سرینگر منتقل کیا گیا. اس واقعہ کا چاڈورہ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے اور لاش کو قانونی کارروائی پورا کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں یو پی روانہ کیا جائے گا.
یہ بھی پڑھیں: