ETV Bharat / state

بڈگام: عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے تعلق سے جائزہ میٹنگ - راشن تقسیم کرنا شروع کیا

ضلع کے مختلف محکموں نے عید الاضحیٰ کے تعلق سے اپنی تیاریوں کے بارے می بتایا اور کہا کہ علاقے میں کسی کو بھی کسی طرح ضرورت ہوگی تو اسے پوار کیا جائے گا۔

eid at Budgam
عید میٹنگ
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 7:53 PM IST

ضلع بڈگام میں عید الضحٰی کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران عید الضحٰی کے تعلق سے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد کی سربراہی میں میٹنگ منعقد ہوئی۔

عید میٹنگ

ڈاکٹر ناصر نے میٹنگ میں میونسپل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ عید کے پیش نظر تمام تر علاقوں کی فومیگیشن کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں صفائی و ستھرائی کا کام عمل میں لایا جائے۔ میٹنگ میں محکمہ انیمل ہسبنڈری کے افسران نے کہا کہ وہ عید کے موقع پر پولٹری آؤٹ لیٹس لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تحصیل بڈگام، چاڈورہ، چرار شریف، بیروہ اور خانصاحب میں یہ آؤٹ لیٹس لگائیں گے جہاں پر لوگ جانوروں کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے کافی سستے دام میں جانوروں کو ان سیل آؤٹ لیٹس پر لگائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ عید کے موقع پر محکمہ شیپ ہسبنڈری اٹھارہ ہزار قربانی کے بھیڑ بھی لوگوں کے لیے دستیاب رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بڈگام: وڈون علاقے کے باشندے پینے کے صاف پانی سے محروم

محکمہ ایف سی ایس اینڈ سی اے نے کہا کہ انہوں نے راشن گھاٹیوں پر آج سے ہی راشن تقسیم کرنا شروع کیا ہے۔ اجلاس کے دوران اے ڈی سی نے کہا کہ کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے حکمہ روینیو اور پولیس کو ہدایت دی کہ مسلسل مارکیٹ چیکنگ کرتے رہیں اور قیمتوں کے ساتھ ساتھ کووڈ گائڈلائنز کے حوالے سے بھی نظر رکھیں وہیں محکمہ جل شکتی کو بھی ہدایت دی گئی کہ عید کے موقع پر لوگوں کو صاف پانی کی سپلائی بغیر کسی رکاوٹ کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.