زرعی زمین کو بچانے اور زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کے حوالے سے ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اجلاس طلب کیا۔
ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال نے نیو کانفرنس ہال بڈگام میں افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور زراعت کے شعبے میں پائی جانے والی کمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا۔
میٹنگ کے دوران وادی کشمیر میں تیزی سے سکڑتی جا رہی زرعی اراضی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو زرعی اراضی پر تعمیراتی کام کو روکنے اور زرعی اراضی کو محفوظ بنانے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے افسران سے کہا کہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ممکن ہو۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری محمد اقبال نے کہا کہ ’’مستقبل میں یہاں کی فصل کو بیرون ممالک بھیجنے کے لئے اقدامات کیے جا رہی ہیں۔‘‘
مزید پڑھیں: ڈی سی بڈگام نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی اور نئے طریقہ کار سے کسانوں کی آمدن میں اضافہ کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
دریں اثناء، انہوں نے کہا ک حالیہ برفباری کے سبب کسانوں کو ہوئے نقصان کے بعد انہیں راحت پہنچانے کے لیے بہتر اور مناسب اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔