ETV Bharat / state

ضلع بڈگام میں کورونا ٹیکہ کاری کے لیے رجسٹریشن کا اعلان

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 12:22 PM IST

محکمہ صحت کے عملہ اور فرنٹ لائن ورکرس کو کووڈ ویکسین دئے جانے کے بعد عام لوگوں کو بھی کورونا ویکسین دئے جانے سے متعلق تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ضلع بڈگام میں کورونا ٹیکہ کاری کے لیے رجسٹریشن کا اعلان
ضلع بڈگام میں کورونا ٹیکہ کاری کے لیے رجسٹریشن کا اعلان

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کورونا ویکسین کے حوالے سے عوام الناس سے رجسٹریشن کی اپیل کی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے سب ضلع بیروہ میں ایمبولنس کے ذریعے لوگوں سے رجسٹریشن کرانے اور کورونا ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایمبولنس کے ذریعے قصبہ بیروہ میں لائوڈ اسپیکر پر 60برس سے زائد عمر والے افراد اور 45سے زائد عمر کے بیمار شہریوں کو نزدیکی طبی مراکز میں رجسٹریشن کرانے کے بعد کورونا ویکسین کو خوراک لینے کی اپیل کی گئی۔

بی ایم او بیروہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ قصبہ میں محکمہ صحت کے عملہ اور فرنٹ لائن ورکروں کو کووڈ ویکسین دیے جانے کے بعد اب معمر شہریوں کو کووڈ ویکسین دی جائے گی، اس سلسلے میں عوام الناس سے رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی جا ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طے شدہ گائیڈ لائنز کے مطابق تیسرے مرحلے میں 60برس سے زائد عمر کے سبھی شہریوں جبکہ 45برس سے زائد عمر کے بیمار شہریوں کو کووڈ ویکسین بالکل مفت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے عمل کو آسان بنانے اور ہر ایک شہری کو ویکسین دئے جانے کی خاطر رجسٹریشن کا عمل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سب ضلع بیروہ میں ویکسین کے لیے دو مراکز - سب ضلع اسپتال بیروہ اور این ٹی پی ایچ سی گوندی پورہ - کو مخصوص رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کے لیے شہریوں کے لیے سبھی نزدیکی ہیلتھ سنٹرس، خدمت سنٹرس میں رجسٹریشن کی سہولیت میسر رکھی گئی ہے، اس کے علاوہ آن لائن رجسٹریشن کی خدمات بھی مہیا رکھی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.