ETV Bharat / state

بڈگام میں کووڈ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 98 فیصد سے زائد

ٹیکہ کاری کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے شہباز مرزا نے کہا کہ ضلع میں پینتالیس سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکہ دیا جا رہا ہے اور اب تک 84 فیصد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کا عمل چل رہا ہے اسے لگ رہا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں یہ ٹارگیٹ سو فیصد ہو جائے گا۔

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 6:54 PM IST

بڈگام میں کووڈ مریضوں کی ریکووری ریٹ 98 فیصد سے زائد

بڈگام میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یکم اپریل دو ہزار اکیس سے اب تک ضلع بڈگام میں 14299 مثبت معاملے درج ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 14136 افراد اس جان لیوا بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اسکی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے دی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں مثبت معاملوں کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ شہباز مرزا نے کہا کہ ضلع میں اب صرف 276 فعال معاملے ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ لوگوں نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے جسکے نتیجے میں اب یہاں مثبت معاملوں کی شرح کافی کم ہوئی ہے۔

ٹیکہ کاری کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے شہباز مرزا نے کہا کہ ضلع میں پینتالیس سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکہ دیا جا رہا ہے اور اب تک 84 فیصد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کا عمل چل رہا ہے اسے لگ رہا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں یہ ٹارگیٹ سو فیصد ہو جائے گا۔

شہباز مرزا نے اس دوران کہا کہ اب جبکہ کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی آئی ہے تو ضلع میں اب پانچ دن تمام تر کاروباری اداروں کو کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو کورونا کرفیو نافذ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘

ڈی سی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی کوتاہی نہیں برتی جا رہی ہے اور صورت حال پر نظر رکھتے ہوئے ضلع میں لوگو‍ں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.