ETV Bharat / state

وادی میں ریکارڈ توڑ سردی، بڈگام میں پارہ منفی نو سے تجاوز

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 12:41 PM IST

شدید سردی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ کڑاکے کی ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کے نل جم گئے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

بڈگام میں پارہ منفی نو کے پار
بڈگام میں پارہ منفی نو کے پار

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے. گزشتہ شب سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع بڈگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سیلشیئس ریکارڈ کیا گیا۔

بڈگام میں پارہ منفی نو کے پار

وہیں سرینگر میں درجہ حرارت منفی آٹھ اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلشیئس ریکارڈ کیا گیا. ادھر سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر درجہ حرارت منفی نو اعشاریہ چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید سردی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے. کڑاکے کی ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کے نل جم گئے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

وادی میں چلے کلان کا دور تو اب ختم ہو چکا ہے، لیکن سردی میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی سرد ہوائیں چلتی رہتی ہے. سردی کی وجہ سے لوگ صبح کے اوقات میں اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں نے پہلگام کا دورہ کیا

بڈگام میں شاہراہوں پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پیدا ہو رہا ہے، وہیں سخت ترین سردی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.