ETV Bharat / state

بڈگام میں رمضان کے لیے انتظامات کا جائزہ - سحری اور افطار

شہباز مرزا نے متعلقہ حکام کو خصوصی مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ تشکیل دینے کی ہدایت دی تاکہ یہ اسکواڈ مارکیٹ پر نظر رکھیں۔

بڈگام میں رمضان کے لیے انتظامات کا جائزہ

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 9:55 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے آج ماہ مبارک رمضان کے انتظانات کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے افسران کا اجلاس طلب کیا۔

میٹنگ کے دوران شہباز مرزا نے متعلقہ حکام کو خصوصی مارکیٹ چیکنگ اسکوارڈ تشکیل دینے کی ہدایت دی تاکہ یہ اسکوارڈ مارکیٹ پر نظر رکھیں۔

ضلع بھر میں بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای کے ایگزیکٹیو انجینروں سے کہا کہ وہ اپنے فیلڈ عملے کو حساس بنائیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران خصوصاً سحری اور افطار کے وقت لوگوں کو کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

ڈی سی نے اس دوران میونسپل کمیٹیوں کے ایکزیکٹیو افسران پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن اور میونسپل علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گلی کوچوں میں لائٹوں کا خاص خیال رکھیں۔ وہیں ڈی سی نے ضلع میں شام کے اوقات میں لوگوں کو گاڑیوں کی سہولت فراہم ہونے کے لیے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی کہ اس پر خاص دھیان دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.