بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کشمیری پنڈتوں نے پی ایم پیکیج ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف ایک بار پھر احتجاج درج کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Kashmiri Pandits Staged Protest in Budgam کشمیری پنڈتوں نے سرینگر - بڈگام سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کافی دیر تک متاثر رہی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ 'راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد سے ہم لگاتار احتجاج کر رہے ہیں، PM Package Employees Took to Streets in Budgam راہل کی ہلاکت کے بعد ہمیں سکیورٹی کے نام پر پنڈت کالونی میں قید کرکے رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے وادی کشمیر میں پی ایم پیکیج کے تحت کام کر رہے کشمیری پنڈت ملازمین کی مانگوں کو لیکر ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘
احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں نے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ Rahul Bhat Killing راہل بھٹ سمیت کئی کشمیری پنڈتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم حکام کی جانب سے محض یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔