ETV Bharat / state

بڈگام: آلودگی کے باعث عوام انتظامیہ سے نالاں - صاف صفائی میں کوئی قصر باقی نہیں رکھتے

لوگوں کے مطابق علاقے میں جو تیندوے گھوم رہے ہیں اس کی ذمہ دار یہاں ڈمپنگ سائٹ ہے۔ ڈمپنگ سائٹ پر کتے ہوتے ہیں اور تیندوے ان کتوں کا شکار کرنے کے لیے آتے ہیں۔

pollution
آلودگی
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 7:34 PM IST

ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے میونسپل کونسل بڈگام کے خلاف شکایت کی ہے کہ وہ علاقے کی صاف صفائی اچھے سے نہیں کرا رہے ہیں۔ ضلع کے مامت علاقے میں بنائی گئی ڈمپنگ سائٹ کی خستہ حالی کے حوالے سے بھی لوگ میونسپل کونسل کے خلاف ہیں۔

آلودگی

لوگوں نے کہا ان دنوں علاقے میں جو تیندوے گھوم رہے ہیں اس کی ذمہ دار یہاں ڈمپنگ سائٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹ میں کتے ہوتے ہیں اور تیندوے ان کتوں کے لیے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میونسپل کونسل اس ہٹانے کے لیے اقدامات کرے تو علاقے میں جو تیندووں کی دہشت ہے وہ کم ہو جائے گی۔

اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت نے میونسپل کونسل بڈگام کے صدر معراج الدین سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ نئی ڈمپنگ سائٹ بہت جلد ہی تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بڈگام: کھلے عام گھوم رہے تیندووں سے لوگوں میں دہشت

انہوں نے کہا کہ نئی ڈمپنگ سائٹ کے لیے بیس کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ علاقے کی صاف صفائی کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میونسپل کونسل کے پاس بہت کم وسائل ہیں، اس کے باوجود وہ علاقے کی صاف صفائی میں کوئی قصر باقی نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بھی زمہداد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ نالوں میں یا سڑک پر اپنی گندگی نہیں پھینکے گے تو علاقہ بالکل صاف ہوگا۔ معراج الدین نے کہا کہ ہم لوگوں کو وقت در وقت بیدار کرتے رہتے ہیں کہ وہ اپنے گھر کی گندگی کو سڑک پر نہ پھینکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.