ETV Bharat / state

Artist Portrayed Rahul Bhatt: راہل بھٹ کی ہلاکٹ کے خلاف احتجاج جاری، فنکار نے پیش کیا خراج عقیدت - Rahul Bhatt

وسطحی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں راہل بھٹ کو دفتر کے اندر مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جس کے بعد سے ان کے گھر والے شیخ پورہ میں احتجاج کر رہے ہیں۔ وہیں آرٹسٹ نے ان کی تصویر بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا The artist paid homage by painting a picture of Rahul Bhatt۔

Artist Portrayed Rahul Bhatt
Artist Portrayed Rahul Bhatt
author img

By

Published : May 24, 2022, 10:15 PM IST

Updated : May 24, 2022, 10:49 PM IST

بڈگام: راہل بھٹ کے قتل کے بعد شیخ پورہ بڈگام میں قتل کے خلاف کشمیری پنڈت تیرہ دنوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ دریں اثنا ایل جی نے 23 مئی کو شیخ پورہ پنڈت کالونی کا دورہ کیا اور پنڈتوں نے ایل کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے لیکن اپنا احتجاج ختم نہیں کیا۔

ویڈیو دیکھیے۔

وہیں دوسری طرف ایک کشمیری پنڈت آرٹسٹ وکاس چودھری نے انوکھے انداز میں دیوار پر پینٹنگ بنا کر تحصیل آفس چڈورہ میں راہل کے دفتر میں پیش آنے والے واقعے کی عکاسی کی۔ اس نے اپنے دفتر کے چیمبروں میں راہل بھٹ پر ایک عسکریت پسند کی فائرنگ کی تصویر پیش کی۔

آرٹسٹ نے راہل کو عکاسی پیش کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آرٹسٹ نے کہا کہ انہوں نے یہ پینٹنگ راہل بھٹ Rahul Bhatt کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گہری نیند میں ہے۔ فنکار نے کہا کہ ہم یہاں کشمیر میں محفوظ نہیں ہیں۔ پی ایم پیکج کے ملازمین وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات ہیں، جب راہل اپنے دفتر میں محفوظ نہیں رہے تو پی ایم پیکج کے دیگر ملازمین کیسے محفوظ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ 12 مئی کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں راہل بھٹ کو دفتر کے اندر مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ جس کے بعد وادی کشمیر اور دیگر علاقوں میں کشمیری پنڈتوں اور سیاسی و سماجی جماعتوں کے لوگوں نے پر زور الفاظ میں اس قتل کی مذمت کی۔ اس کے بعد سے اب تک شیخ پورہ پنڈت کالونی میں پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں لوگ احتجاج کر انصاف مانگ رہے ہیں۔

Last Updated : May 24, 2022, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.