ETV Bharat / state

ٹاؤن ہال بڈگام میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پروگرام

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 11:03 PM IST

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت چلنے والے سات روزہ پروگرام آج اختتام پزیر ہوا۔ یہ پروگرام میونسپل کونسل بڈگام کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

programs under the azadi ka amrit mahotsav at town hall budgam
ٹاؤن ہال بڈگام میں آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت پروگرام

اس پروگرام کا مقصد صفائی کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کا تھا۔ ان سات دنوں کے دوران میونسپل کونسل بڈگام کے اہلکار ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں گئے اور لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے جانکاری دی کہ گھر سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کو کس طرح ڈمپ کیا جائے اور اسے کیسے دوبارہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

آج اس پروگرام کی اختتامی تقریب ٹاؤن ہال بڈگام میں منعقد ہوئی۔ اس دوران پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں صفائی ملازمین کے ساتھ ساتھ کونسل کے افسران اور کئی اسکولی بچوں نے شرکت کی۔

اس دوران مقررین نے شرکاء کو تلقین کی کہ لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدار کرنا ہے۔ وہیں صفائی ملازمین کے علاوہ دیگر افسران سے بھی کہا گیا کہ اپنے کام میں کوئی کوتاہی نہ برتے۔

پروگرام کے دوران بہتر کارکردگی کرنے والے صفائی ملازمین اور بیداری مہم میں کونسل کا ساتھ دینے والے طالب علموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:

بڈگام: مختلف دفاتر میں ڈی سی بڈگام کی جانب سے صفائی مہم

میونسپل کونسل بڈگام کے چیئرمین معراج الدین نے کہا کہ ہم اپنے ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگو‍ں کا تعاون ملے گا تو وہ مزید بہتر کارکردگی کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.