ETV Bharat / state

Women Empowerment Programme in Budgam بڈگام میں خواتین کیلئے خصوصی پروگرام - بڈگام پولیس خصوصی پروگرام

بڈگام پولیس کے زیر اہتمام ڈی پی ایل، بڈگام میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ Programme on Women Empowerment Held at DPL Budgam

خواتین کے لئے خصوصی پروگرام
بڈگام میں خواتین کے لئے خصوصی پروگرام
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 1:41 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے طالبات کی فلاح و بہبود، انہیں مختلف اسکیموں سے با خبر کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو با اختیار بنانے اور لڑکیوں کے جسمانی مسائل پر مبنی ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ یہ پروگرام ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) بڈگام میں منعقد کیا گیا جس کا، منتظمین کے مطابق، مقصد نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا اور انہیں جسمانی اور دیگر تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے موزوں ترین طریقوں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

ڈی پی ایل بڈگام میں منعقدہ اس پروگرام میں ضلع کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں کئی سیشنز کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں صحت اور حفظان صحت، اپنے دفاع، خواتین سے متعلق قانونی مسائل اور لڑکیوں کے لیے کیریئر کے مواقع جیسے مخصوص موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Women Empowerment Rally نوئیڈا میں خواتین ایمپاورمنٹ ریلی کا شاندار استقبال

سیشنز کی قیادت طبی اور تعلیمی شعبوں کے تجربہ کار پیشہ ور افراد نے کی جنہوں نے اس موضوع پر اپنے علم اور مہارت کا اشتراک کیا۔ سیشنز کو انٹرایکٹیو اور پرکشش بنانے کے لیے اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا جس میں لڑکیاں بلا کسی رکاوٹ کے سوالات پوچھ سکتی اور ماہرین سے وضاحت طلب کر سکتی۔ پروگرام کو طالبات کی جانب سے بہتر ردعمل ملا جنہوں نے سیشن کو معلوماتی، دلچسپ اور مددگار قرار دیا۔ انہوں نے اس قدر قیمتی پروگرام کے انعقاد پر ضلع پولیس بڈگام کی ستائش کی اور مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: Women Empowerment مشن ڈائریکٹر اندو کنول چب سے خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.