بڈگام میں آج بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام مہم کے تحت محکمہ تعلیم کی جانب سے پروگرام منعقد ہوا۔ اس یک روزہ پروگرام میں ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا مہمان خصوصی تھے.
پروگرام میں اے ڈی سی بڈگام، سی ای او بڈگام کے ساتھ ساتھ ضلع کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود رہے. وہیں اس موقع پر اسکولوں کے پرنسیپل، اساتزہ کے اعلاوہ کئی طلبہ نے حصہ لیا.
اس موقع پر ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے تعلیم کے ذریعے خواتین کو با اختیار بنانے پر روشنی ڈالی.
انہوں نے کہا 'اس سلسلے میں محکمہ تعلیم، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کے مقصد اور اسکے حصول میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے'.
ڈی سی نے مزید کہا 'تعلیم کے بارے میں مثبت ذہن ور طرز عمل میں تبدیلی اسکول اور گھروں سے آتی ہے اور والدین اور اساتزہ کو اس سمت میں اہم کردار ادا کرناہوگا'۔
انہوں نے یہ بھی کہا 'مشکلات کے وقت تعلیم ایک زیور کی حیثیت رکھتی ہے. کیونکہ تعلیم انسان کو نا انصافی کا مقابلہ اور حقوق کے حصول کا اختیار دیتی ہے'. موجودہ وقت میں لڑکیاں لڑکوں کو مات دیتی ہیں اور آنے والے ہر مثبت موقع کو اپناتی ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
’بات چیت کے ذریعہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل ہو‘
وہیں چیف ایجوکیشن افسر بڈگام محمد امین نے اپنے خطاب میں اسکولوں کے پرنسپلز سے کہا کہ وہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کے تحت پروگرامز کا اہتمام جاری رکھیں. انہوں نے پروگرام میں حصہ لینے والوں کی سراہنا کی۔ پروگرام کے دوران کئی کلچرل پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا.