بڈگام: ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر جی این ایتو اور ڈی سی بڈگام رجسٹرڈ پونی والوں (گھوڑے والے) میں لائسنس بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورازم نے کہا کہ یہ سہولت پونی والوں کے آپریشن کو ریگولیٹ کرے گی اور سیاح بغیر کسی تکلیف کے آرام سے پونی رائیڈر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سیاحت ان سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ دودھ پتھری اور یوسمرگ میں سیاحوں کو بہتر سہولیات میسر ہو۔
ڈی سی بڈگام نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سیاحتی مقام کو بھی اسی طرح ترقی دی جائے گی جس طرح دوسرے مشہور سیاحی مقامات کو دی گئی ہے۔ یہاں پر ہر طرح کی سہولت اور نئے طرز پر تعمیر و ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر ٹور ازم جی این ایتو، ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا، سی ای او ڈی ڈی اے، ایس ڈی ایم خان صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹور ازم، اے ڈی ٹور ازم کے علاوہ پونی والے وغیرہ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : World Blood Donation Day: پلوامہ اور بڈگام میں عطیہ خون کیمپ منعقد