ETV Bharat / state

Alleged Negligence in Budgam Private Hospital نجی ہسپتال بڈگام میں حاملہ کی موت، لاپرواہی برتنے کا الزام - میڈیکل نیگلیجینس

بڈگام کے ایک نجی ہسپتال ابن سینا میں ایک 27 سالہ حاملہ کی دوران سرجری موت ہوگئی۔ لواحقین کے مطابق ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے حاملہ کی موت ہوئی۔ وہیں ہسپتال اننظامیہ نے کہا کہ دوران سرجری حاملہ کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ Medical Negligence in Budgam Private Hospital

pregnant-woman-dies-in-budgam-due-to-medical-negligence-alleges family members
نجی ہسپتال بڈگام میں حاملہ کی موت، لاپرواہی برتنے کا الزام
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 4:09 PM IST

Updated : Aug 18, 2022, 4:37 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام میں واقع نجی ہسپتال ابن سینا میں ایک 27 سالہ حاملہ کی دوران سرجری موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے بڈگام کے اومپورہ میں قائم نجی اسپتال ابن سینا پر قتل کا الزام عائد کیا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ نوزائد بچے کی خوشی میں تھے اور اچانک ان کے مریض کو ابن سینا ہسپتال سے ایمرجنسی گاڑی سے سرینگر منتقل کر دیا گیا۔ لواحقین کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بگڑتی حالت کے بارے میں انہیں کوئی جانکاری نہیں دی۔ Pregnant woman Dies in Budgam

نجی ہسپتال بڈگام میں حاملہ کی موت، لاپرواہی برتنے کا الزام

لواحقین نے نجی ہسپتال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی 27 سالہ بیٹی نگہت ابن سینا ہسپتال میں آپریشن کے دوران ہی فوت ہوگئی تھی اور ہسپتال انتظامیہ نے انہیں بتانے کے بجائے انہیں سرینگر کے ایل ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔ اہل خانہ نے آج بڈگام میں احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروئی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ادھر ابن سینا ہسپتال انتظامیہ نے لواحقین کے تمام تر الزامات کو مسترد کیا ہے۔ میڈیکل سپرانٹنڈٹ ابن سینا ہسپتال ڈاکٹر ابراہیم کا کہنا ہے کہ دوران سرجری خاتون کی حالت خراب ہوئی۔ آپریشن کے دوران حاملہ خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے انہیں بہتر علاج کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا ایک ڈاکٹر ان کے ساتھ سرینگر ہسپتال گیا تھا۔ میڈیکل سپرانٹنڈٹ نے مزید کیا کہ اس معاملے میں ایک کمیٹی بنائی جائی گی اور کمیٹی جو بھی فیصلہ سنائی گی ہسپتال اس فیصلہ کے ساتھ ہے۔

Last Updated : Aug 18, 2022, 4:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.