بڈگام : پولیس نے پوست کاشت کے خلاف ضلع بڈگام کے سب ضلع خانصاحب علاقے میں ایک وسیع مہم چلائی، مہم کے دوران 07 کنال اراضی میں پھیلی پوست کی کاشت کو تباہ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن خانصاحب،نائب تحصیلدار پارنیوہ اور ریونیو افسران کی مشترکہ ٹیموں کے ذریعہ یہ خصوصی مہم چلائی گئی اور مختلف علاقوں میں کچی افیون کے ساتھ پوست کے 07 کنال غیرقانونی کاشت کو تلف کیا گیا۔ Drive Against Poppy Cultivation in Budgam
ضلع پولیس منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ممنوعہ کاشت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کر رہی ہے، پولیس اسٹیشن خانصاحب کی ایک ٹیم جس کی سربراہی ایس ایچ او انسپکٹر پیر ذادہ عتیق اللہ تھانہ خانصاحب کر رہے تھے نے تحصیلدار پارنیوہ محمد یوسف اور ریونیو افسران کی موجودگی میں علاقے کے باب پورہ اور پارنیوہ گاؤں میں غیرقانونی طور پر کاشت کی جارہی پاپی کو ذائعہ کیا گیا جو تقریباً 07 کنال اراضی پر پھیلی ہوئی تھی۔ civil authorities destroyed poppy cultivation
اس ضمن میں پولیس تھانہ خانصاحب میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ممنوعہ اشیاء کی کاشت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی فروخت اور ممنوعہ اشیاء کی کاشت میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت سختی سے کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : Drive Against Poppy Cultivation: لرگام ترال میں کاشت کی گئی پوست کے خلاف مہم تیز