پولیس کا کہنا ہے کہ بڈگام کے نصراللہ پورہ میں جمعہ کو حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائکو کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے ہوئے جس دوران پتھر بازی کے واقعات بھی پیش آئے۔
اس دوران ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر فیاض حسین شاہ کے سر پر پتھر سے چوٹ آئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات کی شروع کی گئی ہے۔