ETV Bharat / state

بڈگام پولیس نے عسکری معاون گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا - دانش احمد ڈار

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دانش عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ منسلک تھا اور انکی ضرورت کی چیزیں انکو فراہم کیا کرتا تھا۔

بڈگام پولیس نے عسکری معاون گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 3:14 PM IST

بڈگام پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے آرچھنددہامہ ماگام میں یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

بڈگام پولیس نے عسکری معاون گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

بڈگام پولیس کے مطابق انہوں نے آرچھنددہامہ ماگام میں ریلوے کراسنگ کے نذدیک ناکہ لگایا تھا جس کے دوران پولیس نے ایک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق جب پولیس پارٹی نے اسکی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو اس شخص نے بھاگنے کے بھرپور کوشش کی مگر پولیس اسے پکڑنے میں کامیاب رہی۔

تلاشی کے دوران اس شخص سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد اور دو الیکٹرانک ڈیٹونیٹرس ضبط کئے۔ گرفتار شدہ کی شناخت چیک ساری سنگھ پورہ پٹن کے دانش احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دانش عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ منسلک تھا اور انکی ضرورت کی چیزیں انکو فراہم کیا کرتا تھا۔

پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ شخص پاکستان میں موجود عسکری کمانڈروں کے ساتھ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے رابطے میں تھا۔ اسکے علاوہ کشمیر میں لشکر کے کئی عسکریت پسندوں کے بھی رابطے میں تھا۔

پولیس نے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: وادی کے نوجوان ہارس رائڈنگ کی جانب مائل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.