بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کالعدم عسکریت پسند تنظیم (ایل ای ٹی) لشکر طیبہ کے 5 معاونین کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے فوج (62-آر آر) کے ساتھ مل کر ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں عسکریت پسندوں کے 5 ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت رؤف احمد وانی ولد ساکن بھٹآنگن کھاگ، ہلال احمد ملک ساکن بٹھی پورہ کھاگ، توفیق احمد ڈار ساکن نوروز بابا کھاگ، دانش احمد ڈار ساکن ڈار محلہ نوروز بابا کھاگ اور شوکت علی ڈار ساکن بٹھی پورہ کھاگ کے طور پر کی گئی۔ پولیس کے مطابق ان سب کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔
مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested: بارہمولہ سے مبینہ لشکر طیبہ کا معاون گرفتار
پولیس نے ان کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ وہیں پولیس نے برآمد شدہ تمام سامان کو مزید تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔