ضلع ہسپتال بڈگام میں ایک مریض نے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ مریض کے مطابق ہسپتال کا جو لیبارٹری سیکشن ہے وہ ایک ڈرائیور ہینڈل کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری میں جو افسران تعینات ہیں وہ ٹیسٹ تو کرتے ہیں لیکن وہ سب اس ڈرائیور کے ماتحت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ای ایس آر ٹیسٹ کرانا تھا اور جب وہ اس سلسلے میں لیبارٹری پہنچے تو انہیں فیس بھرنے کو کہا گیا۔ مریض کے مطابق جب وہ فیس بھرنے گئے تو ڈرائیور نے انہیں آ کر روکا اور کہا یہ ٹیسٹ یہاں پر نہیں ہوگا۔ مریض کا کہنا ہے کہ جب متعلقہ افسران نے بتایا تھا کہ آپ کا ٹیسٹ یہاں ہوگا تو پھر ڈرائیور کیوں دخل اندازی کر رہا ہے؟
ڈرائیور کی مریض کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ حکام کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا تو انہوں نے یقین دلایا کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ آنے والے وقت میں مریضوں کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: ورچول کلاسز کی نئی ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے
ہم آپ کو بتا دیں ضلع بڈگام ابھی بھی ریڈ زون میں ہے اور انتظامیہ مسلسل لوگوں سے اپیل کر رہی ہے کہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھے لیکن جب ای ٹی وی بھارت نے ہسپتال کا جائزہ لیا تو ہسپتال میں سوشیل ڈسٹنسنگ کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہسپتال میں کتنی بھیڑ ہے اور مریض ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
ایک طرف جہان انتظامیہ مسلسل یہ دعوے کر رہی ہے کہ وہ ضلع میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے لیکن زمینی سطح پر سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔