ETV Bharat / state

boys high school building kanihama: بائز ہائی اسکول کی عمارت پر جاری کام مکمل کرنے کا مطالبہ - پیٹھ کانہامہ نامی گاؤں

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے عوام کو اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کے حوالہ سے ہر سال خصوصی مہم شروع کی جاتی ہے جن میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بہتر اساتذہ کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ بھی مستحکم بنایا جا رہا ہے، تاہم زمینی صورتحال کا مشاہدہ کرنے سے صورتحال قدرے مختلف نظر آتی ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 4:59 PM IST

بڈگام (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ماگام علاقے کے پیٹھ کانہامہ نامی گاؤں کے باشندوں نے بائز ہائی اسکول کی نئی عمارت پر جاری کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بائز ہائی اسکول کا تعمیری کام شروع کرنے کے بعد فنڈز فراہم کرنے کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بنا پر مکمل نہیں کیا گیا۔

پیٹھ کانہامہ علاقے ایک رہائشی نے اسکول کی نئی عمارت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے ہیومن ریسورس کی وزارت نے (RMSA) اسکیم کے تحت مالی سال 2014-2015 میں اسکول کے لیے ایک نئی عمارت کو منظوری دی گئی۔ جس کے بعد باضابطہ طور پر پیٹھ کانہامہ میں بائز اسکول کی جدید عمارت پر تعمیری کام شروع کیا گیا اور اس کا تمام بنیادی ڈھانچہ چھت سمیت مکمل کر لیا گیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق اچانک سے ہی اس بلڈنگ پر کام روک دیا گیا اور تک تعمیری کام دوبارہ سے شروع نہیں کیا گیا جس کے سبب نہ صرف طلبہ و اساتذہ بلکہ مقامی باشندے بھی بے حد پریشان ہیں۔

ایک مقامی طالب علم نے بتایا کہ ’’ہمیں اسکول کی عمارت میں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس لئے ہم خوش تھے کہ اب ہمیں بھی درس و تدریس کے لئے نئی عمارت مل رہی ہے اور اس سے ہماری پڑھائی پر برے اثرات مرتب نہیں ہوں گے تاہم وہ خواب اب بھی بس ایک خواب ہی ہے۔ اتنے برسوں سے عمارت پر کام روکا گیا ہے جس کی وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: High School Building Inaugurated چرمجرو میں گورنمنٹ ہائی اسکول کی عمارت کا افتتاح

پیٹھ کانہامہ کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ اسکولی عمارت کے تعمیری کام کو بحال کرنے کے حوالے سے انہوں مختلف محکمہ جات کے افسران کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔ لوگوں نے حکام خاص کر ضلع و لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری مداخلت کرکے اسکولی عمارت کا کام جلد بحال کرکے طلبہ کو ہو رہی پریشانیوں سے نجات دلائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.