تفصیلات کے مطابق ضلع بڈگام کے بیرہ علاقے میں محکمہ پی ڈی ڈی کا ایک ملازم ہائی ٹنشن کھمبے سے گر گیا۔ جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت شبیر احمد خان ولد محمد صادق خان ساکنہ آری پانتھن بیروہ کے طور پر ہوئی ہے۔ شبیر احمد خان اسکندر پورہ گاؤں میں ایچ ٹی ایم کھمبے پر چڑھ کر ترسیلی لائن ٹھیک کر رہا تھا جس دوران وہ پول سے گر گیا۔