بڈگام: جموں و کشمیر کے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چھون علاقے میں بی ڈی او آفس بڈگام کے زیر اہتمام ایک روزہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Panchayat Secretariat Inaugurated in Choon, Budgamپروگرام کے دوران چھون پنچایت کو ضلع میں پہلی کاربن نیوٹرل اور گرین پنچایت کے طور پر نامزد کیا گیا وہیں اس موقع پر پنچایت حلقہ چھون میں پنچایت سیکریٹریٹ کا بھی افتتاح عمل میں لایا گیا۔
پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی بڈگام، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، نے کہا کہ پنچایت حلقہ چھون پہلا پنچایت حلقہ ہے جسے ضلع انتظامیہ نے بڈگام میں کاربن فری پنچایت کے طور پر نامزد کیا دیا۔ Choon, Budgam named as Carbon Free panchayat انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد حلقہ کو صد فیصد کاربن فری بنانا ہے اور لوگوں کو پالی تھین اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی ترغیب دینا مقصود ہے۔
اے ڈی ڈی سی نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ سڑکوں کے کنارے، آبی ذخائر سمیت دیگر عوامی مقامات پر کوڑا، کچرا پھینکنے سے گریز کریں۔ Choon, Budgam named as Carbon Free panchayat انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ گھروں سے نکلنے والے کچرے کو صحیح اور سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ شیڈ پر ہی کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے سے پہلے الگ الگ ڈسٹ بن استعمال کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گرین پنچایت کے طور پر گاؤں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنائیں۔