بڈگام: مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بھارت، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو واپس لانے کے متعلق پارلیمنٹ میں منظور کی گئی 1994 کی قرار داد کو نافذ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان زیر قبضہ کشمیر(پی او کے) کے ہر شہری کے درد کو محسوس کرتا ہے جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے۔بتادیں کہ پارلیمنٹ میں 22 فروری 1994 کو ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس کے قبضے والے کشمیر کے حصے کو خالی کرے۔Rajnath Singh On Pakistan Occupied kashmir
موصوف وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو بڈگام میں 76 ویں انفنٹری دن کے موقعہ پر فوج کے زیر اہتمام ‘شوریہ دیوس‘ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔Rajnath Singh in kashmir
وزیر دفاع نے کہا کہ ’بھارت، پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کے درد کو محسوس کر رہا ہے جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے۔ پاکستانی حکومت پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں نفرت کے بیچ بو رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں ہے جب وہاں لوگ بڑے پیمانے پر آواز بلند کریں گے۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان زیر قبضہ کشمیر بشمول گلگت اور بلتستان کو واپس لینے کے متعلق پارلیمنٹ میں منظور کی گئی 1994 کی قرار داد کو نافذ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کو تمام تر بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جس سے ہم اچھی طرح باخبر ہیں۔Rajnath Singh on Parliament Resolution on POK
انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا خواب اس دن پورا ہوگا جب سال1947 کے تمام مہاجروں کو اپنی زمین اور اپنے گھر واپس ملیں گا۔اور میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ دن ضرور آئے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر تعمیر و ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ قبل ازیں کشمیر کا سماج ٹکڑوں میں بٹا ہوا تھا لیکن مذکورہ دفعہ کے خاتمے کے بعد سے یہاں تمام طبقوں کے لوگ ایک ساتھ تعمیر و ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں اور یہ ابھی شروعات ہی ہیں۔Rajnath Singh On Development in Kashmir
مزید پڑھیں: Rajnath Singh Kashmir Visit شوریہ دیوس بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ سے جموں وکشمیر میں نئی شروعات ہوئیں۔جموں وکشمیر کے لوگوں نے جموں وکشمیر کے بھارتی یونین میں مکمل طور پر ضم ہونے کو حمایت کی۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریز ترقی کر رہی ہیں اور تمام طبقے کے لوگوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سال1947 میں بھارتی فوج نے دشمنوں کا بھر پور اور موثر جواب دیا جنہوں نے کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔میں ان انفنٹری ریجمنٹس کو خراج پیش کرتا ہوں جنہوں نے بیش بہا قربانیاں پیش کرکے حملہ آوروں کو واپس دھکیلا۔ انفنٹری دن ہمیں دشمنوں کو جڑ سے اکھاڑنے اور ملک کی سالمیت کو محفوظ رکھنے کے عہد کو تازہ کرنے کی یاد دلاتا ہے۔
بتادیں کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنے دو روزہ جموں و کشمیر دورے کے پہلے دن جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ بڈگام کے ایئر فورس اسٹیشن پہنچ چکے ہیں۔ آج 27 اکتوبر ہے اور آج ہی کے دن سنہ 1947 میں ایکسیشن (الحاق) کے بعد بھارتی فوج کشمیر آئی تھی۔ Shaurya Diwas Program in Srinagar