ضلع بڈگام کے شیخ العالم ہال میں یک روزہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Intl Women's Day Celebrated in Budgamخواتین کے عالمی دن نسبت سے منعقدہ تقریب میں ڈی سی بڈگام سمیت منریگا کارکنان اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مقررین نے مقالات پڑھے۔ مقررین نے دور جدید میں معاشرے کی تعمیر و ترقی کے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مقررین نے خواتین کو ’’معاشرے کا زیور‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ہر ایک مذہب نے خواتین کے وقار کو اولین ترجیح دی ہے۔‘‘
ڈی سی بڈگام نے اپنی تقریر میں کہا: ’’معاشرے میں عورتیں مردوں کے برابر ہیں، وقت بدل گیا ہے، خواتین اب سب سے آگے ہیں خواہ وہ تعلیم، صحت، کھیل یا کوئی اور شعبہ ہو۔‘‘
یک روزہ تقریب کے دوران خواتین کو بااختیار بنانے کے تھیم پر مبنی کئی ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔