ETV Bharat / state

بڈگام: سول سروسز امتحانات کے لیے کاؤنسلنگ پروگرام - سول سروسز کے خواہشمند طلباء

بڈگام کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر کے دفتر میں منعقدہ یک روزہ کاؤنسلنگ پروگرام میں سول سروسز کے خواہشمند طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں امتحانات میں پیش آنے والے مسائل کو بآسانی سر کرنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

one day counseling program for civil services aspirants in badgam
سول سروسز کے خواہشمند افراد کے لیے کاؤنسلنگ پروگرام
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 5:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیول سروسز کے خواہشمندوں کے لیے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر کے دفتر میں یک روزہ کاؤنسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر بڈگام نے این ایس ایس ونگ اور گورنمنٹ شیخ العالم ڈگری کالج کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

سول سروسز کے خواہشمند افراد کے لیے کاؤنسلنگ پروگرام

کاؤنسلنگ پروگرام میں پچاس سے زائد گریجویٹ طلبا نے شرکت کی، جن کو مقررین نے سیول سروسز امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ سمینار کا مقصد طلبا کو سیول سروسز امتحانات کی جانب راغب کرنا تھا۔

اس موقع پر مقررین نے بچوں کے ساتھ اپنے تجربات کو بھی شیئر کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں یہ ترغیب دی کہ وہ محنت کے ساتھ ساتھ اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سول سروسز کے امتحانات کو کامیابی کے ساتھ نکال سکتے ہیں۔

اے سی ڈی بڈگام نزہت قریشی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پروگرام کا مقصد سیول سروسز کے خواہشمند طلبا کو امتحان کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اس کی بھی معلومات فراہم کرنا کہ اس امتحان کی تیاری کیسے کی جائے۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ ان بچوں کی رہنمائی کرنا مقصد تھا جنھوں نے حال ہی میں اپنا گریجویشن مکمل کر لیا ہے، تاکہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ خود کو سیول سروسز امتحانات کے لیے تیار کرسکیں"۔

پروگرام میں شریک طلبا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرام سے کافی زیادہ مستفید ہوئے ہیں اور مستقبل کے لیے بہترین رہنمائی ہوئی ہے۔ اس لیے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے پروگرام ہر مہینے منعقد ہونے چاہیے۔

کاؤنسلنگ پروگرام میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر تجمل یوسف، اے سی ڈی بڈگام نزہت قریشی اور فنکشنل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر بڈگام افہام شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.