سکیورٹی فورسز نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک پرانا شیل برآمد کیا۔
سکیورٹی فورسس نے یہ شیل ضلع کے کھاگ بلاک کے اچھہامہ گاؤں سے برآمد کیا۔ اس شیل کو پولیس اسٹیشن کھاگ لایا گیا تھا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کیا گیا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے اس شیل کو کھاگ کے جنگلوں میں ناکارہ بنادیا۔
بتایا جارہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جب اس شیل کو برآمد کیا تو علاقے کو محاصرے میں لیا گیا تھا اور اس دوران وہاں آمد ورفت کو بھی روک دیا گیا تھا۔
کچھ دیر بعد جب شیل کو وہاں سے نکالا گیا تو آمد ورفت کو بحال کیا گیا۔
واضح رہے عسکریت پسندی کی خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے سکیورٹی فورسس لگاتار کارروائی انجام دے رہی ہے اور اس کارروائی کے دوران کئی دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد کئے گئے۔