ETV Bharat / state

بڈگام: پنچ و سرپنچ کی حلف برداری تقریب - سکھ ناگ حلقے میں نو منتخب پنچوں اور سرپنچوں

ضلع بڈگام کی سکھ ناگ حلقے میں نو منتخب پنچوں اور سرپنچوں کو نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر روضیہ بانو کی صدارت میں بی ڈی او سکھ ناگ نے حلف دلایا۔

oath taking ceremony of panch and sarpanch at panzoo sukhnag of budgam
بڈگام: پنچ و سرپنچ کی حلف برداری تقریب
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 7:50 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی سکھ ناگ حلقے میں نو منتخب پنچوں، سرپنچوں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر روضیہ بانو کی صدارت میں بی ڈی او سکھ ناگ عرفان العاشق نے حلف دلایا۔

بڈگام: پنچ و سرپنچ کی حلف برداری تقریب

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نو منتخب پنچ بلال احمد نے کہا کہ میں نے آج حلف اٹھایا ہے جس کے بعد اب مجھ پر یہ لازم ہوگیا ہے کہ میں لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتروں، لوگوں نے اس مرتبہ ہمیں تعمیر و ترقی کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے، لہذا ہم اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کے کام کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں مزید کہا کہ ہمارے حلقے کے جو نو منتخب ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ممبر ہیں وہ ایک خاتون ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، پہلی مرتبہ خواتین کو بھی آگے آنے کا موقع ملا اور ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ان کے ساتھ ہم مل کر کام کریں گے۔

بی ڈی او سکھ ناگ عرفان العاشق نے کہا کہ آج ہم نے یہاں پر حال ہی میں ہونے والے پنچایتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنچوں اور سرپنچوں کو حلف دلایا، اس بلاک میں ان انتخابات میں 99 پنچ اور 04 سرپنچ کامیاب ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں ضلع بڈگام کے اندر 14 ڈی ڈی سی حلقے تھے جس میں سے 05 خواتین کے لیے مخصوص رکھی گئی تھیں، جبکہ 05 میونسپل کمیٹی کونسل کے بھی انتخابات منعقد ہوئے.

مزید پڑھیں: تلیل میں طویل عرصے کے بعد فضائی خدمات شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.