ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ہمدانیہ کالونی، بمنہ سے تعلق رکھنے والے ایک ’’بدنام‘‘ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق منشیات فروش کے خلاف پہلے ہی کئی ایف آئی آر درج ہیں۔ Notorious Drug Peddler Arrested in Central Kashmir’s Budgam District

بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

author img

By

Published : May 9, 2023, 12:57 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے غرض سے اپنی کوششوں کو لگاتار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وادی بھر میں اس حوالے سے کاروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت پیر کو وسطی کشمیر بڈگام ضلع میں پولیس نے ایک ’’بدنام زمانہ منشیات فروش‘‘ کو گرفتار کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی تحویل سے سائیکو ٹروپک مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے ایک گاڑی کو بھی سیز کر لیا ہے۔ بڈگام پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے ہرن علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس چوکی سوئی بُگ کی ایک پارٹی نے ایکوسپورٹس (Ford Eeco Sports) گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر DL10CT-4968 کو رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس بیان کے مطابق گاڑی میں میں ایک ہی شخص سوار تھا جو کہ ہاکرمولہ سے ہرن کی جانب جا رہا تھا۔ بڈگام پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران 330 سٹرپس آف ٹیپینڈاڈول (Tapendadol) جس میں تیبلٹس کا کل شمار (3300 گولیاں) ہے اور 25 سٹرپس Spasmo-Proxyvon جس میں کیپشولز کی کل تعداد (200 کیپسول) ہے بر آمد ہوئیں۔ منشیات برآمد ہونے کے بعد ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور اس جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی سیز کر لیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس نے گرفتار کیے گئے ڈرائیور -منشیات فروش- کی شناخت نثار احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن سیکٹر ڈی ہمدانیہ کالونی، بمنہ کے طور پر کی ہے۔

بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش ہے کافی عرصہ سے وہ ضلع بڈگام کے نوجوانوں کو منشیات فروخت کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ منشیات فروش کے خلاف ضلع سرینگر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں پہلے ہی مختلف ایف آئی آرز درج ہیں۔ بڈگام پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 114/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Uri: بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس اب تک 47 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان ملزمین کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں برس بڈگام سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کئی منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.