ETV Bharat / state

بڈگام: پبلک ٹوائلیٹ نہ ہونے سے مقامی پریشان - میونسپل کونسل بڈگام

ضلع بڈگام تعمیر ترقی کے اعتبار سے کافی پیچھے ہے۔ ضلع انیس سو اناسی کو وجود میں آیا۔ لیکن وادی کے دوسرے اضلاع کے مقابلے یہ ضلع کافی پسماندہ ہے۔ حالت یہ ہے کہ یہاں پبلک ٹوائلیٹ کی بھی سہولت نہیں ہے۔ ساتھ ہی اولڈ بس اسٹاپ میں لوگوں کو  پینے کے پانی کی بھی سہولت نہیں ہے۔

public toilet
پبلک ٹوائلیٹ
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 9:09 PM IST

Updated : Apr 3, 2021, 12:19 PM IST

ضلع بڈگام کے بس اسٹاپ پر پبلک ٹوائلیٹ کی سہولت موجود نہ ہونے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے کچھ برس قبل یہاں پبلک ٹائلیٹ کمپلیکس تو تعمیر کیا لیکن عدم توجہی کی وجہ سے اس کی حالت کافی خستہ ہے۔ اس کی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے اور کمپلیکس ناکارہ ہو گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے انتظامیہ ضلع بڈگام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔

Bus Stop

پبلک ٹوائلیٹ اور پینے کے پانی کی سہولت موجود نہ ہونے سے خواتین کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس کی طرف توجہ دی جائے۔

میونسپل کونسل بڈگام ایک طرف یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ ٹاؤن کو صاف رکھنے کے لئے ہر وقت کام کرتی ہے لیکن زمینی صورت حال اس کے بر عکس ہے۔ اولڈ بس اسٹاپ کے کنارے گزرنے والی ڈرین کی حالت ساری کہانی بیان کرتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جتنی بھی گندگی ہوتی ہے وہ سب اسی میں جاتی ہے جس کی وجہ سے کافی بدبو آتی ہے۔ لیکن میونسپل کونسل اس کی جانب بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: انہدامی کارروائی پر عوام کا ہنگامہ، بغیر نوٹس بھیجے انہدام کا الزام

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ مسئلہ میونسپل کونسل بڈگام کے چیئرمین کے سامنے اٹھایا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کی بہت جلد لوگوں کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی صفائی پر توجہ دینا چاہیے اور کوڑا کرکٹ ڈرین میں نہ ڈالے۔

بس اسٹاپ کے پاس کے دکاندار اور مسافروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ یہاں پبلک ٹوائلیٹ، پینے کے پانی کا انتظام اور صاف صفائی کا نظم کریں۔

Last Updated : Apr 3, 2021, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.