آج جمعۃ الوداع ہے۔ پوری دنیا میں یوم القدس بھی منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ فلسطینی عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔ اس دن دنیا کے کونے کونے میں جلوس برآمد ہوتے تھے اور لوگ اسرائیل و امریکہ کی جانب سے فلسطینی عوام پر تشدد کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں۔
وادی کشمیر میں بھی انجمن شرعی شیعان دارالمصطفی اور شریعت آباد و دیگر انجمنوں کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جلوس برآمد ہوتے تھے لیکن گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے یہ جلوس بر آمد نہیں ہوئے۔
وادی میں سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ بڈگام سے بر آمد ہوتا تھا لیکن آج کورونا وائرس کی وجہ سے امام بارگاہ بڈگام بند ہے۔ اس کے باوجود لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو بلند کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: 'خوف زدہ نہ ہوں، احتیاط کریں'
انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن نے کہا کہ اس دن کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ فلسطینی عوام کے حق کے ساتھ مسجد الاقصی کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانا ہے۔
انہوں نے اسرائیل کی جان سے فلسطینی عوام پر جاری زیادتیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہ 'چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے مذہبی مقامات بند ہیں اور اجتماعی تقریبات معطل ہیں۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کا سہارا لے کر فلسطینیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں۔