بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (NIFT) نے بوٹیک کاریگروں کو اعلیٰ مہارت فراہم کرنے اور ڈیزائن کے جدید اسلوب سے واقف کرانے کی غرض سے ایک ماہ کے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ پروگرام کی افتتاحی تقریب NIFT کے مرکزی کیمپس اومپورہ، بڈگام میں منعقد ہوئی۔ NIFT Boutique Training Programme
یہ تربیتی پروگرام ضلع بڈگام کے پکھر پورہ اور سورسیار علاقوں کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بوٹیک کاریگروں کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ این آئی ایف ٹی نے ہر بلاک سے 25 کارکنوں کا انتخاب کیا ہے جن کی صلاحیت سازی کے لیے ایک ماہ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ افتتاحی سیشن کے دوران اپنے خطاب میں ڈائریکٹر NIFT ڈاکٹر جاوید احمد وانی نے کہا کہ NIFT تربیت یافتہ افراد کی تربیت کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ تربیتی پروگرام بوٹیک کارکنوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دے گا، جس سے ان کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کارکنوں کو مارکیٹ کی طلب (Demand) کے مطابق مصنوعات کو ڈیزائن کرنے کی تربیت دی جائے گی جس سے ان کی روزی روٹی بہتر ہو گی۔‘‘
مزید پڑھیں: DC Budgam آٹھ ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے منصوبہ کو منظوری
تقریب کی کارروائی کے دوران، ٹریننگ کوآرڈینیٹر نوشین قاضی نے دونوں بلاکس کے شرکاء کو ایک ماہ طویل تربیتی پروگرام کے ماڈیول کے بارے میں آگاہ کیا۔