ETV Bharat / state

New PHC Building Left Incomplete بڈگام میں پی ایچ سی کی عمارت کا کام نامکمل - کشمیر اردو نیوز

بڈگام کے ہردہ پنزو خانصاب میں ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر(پی ایچ سی) کئی سالوں سے زیر تعمیر عمارت کو مکمل نہیں کیا جارہا ہےجس سے متعلق مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔

بڈگام میں پی ایچ سی کی عمارت کا کام نامکمل

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 12:15 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے ہردہ پنزو خانصاحب کے مقامی لوگوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکام یہاں پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عمارت کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہردہ پنزو میں پی ایچ سی کی عمارت پر کام سنہ 2018 میں شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے کام درمیان میں ہی چھوڑ دیا گیا اور آج تک محکمہ صحت کی جانب سے پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عمارت کا کام دوبارہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔ New PHC Building Left Incomplete, People Suffer in Budgam

وہیں پرائمری ہیلتھ سینٹر کی عمارت کا کام مکمل نہ ہونے سے ناراض مقامی لوگوں نے محکمہ کے خلاف پرامن احتجاج کیا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس کام مکمل کیا جائے تاکہ یہاں کی غریب عوام کو سہولت فراہم ہو۔ایک احتجاجی نے بتایا کہ اگر اس پرائمری ہیلتھ سنٹر کا کام جلد مکمل کرلیا جائے بعد ازاں عوام کے لئے مختص کیا جاتا ہے تو ہزاروں غریب افراد اس شفاء خانہ سے مستفید ہوں گے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ فنڈز مختص کرنے کے باوجود محکمہ صحت مقامی غریب لوگوں کو سہولت دینے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہا ہے۔ اس ضمن میں جب نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ محکمے کے اعلی عہدیداروں سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور اس معاملے کو اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ اس کا ازالہ جلد سے جلد ممکن ہو۔ New PHC Building Left Incomplete, People Suffer in Budgam

یہ بھی پڑھیں : Grievance Redressal Camp Budgam چاڈورہ، بڈگام میں گریونس ریڈریسل کیمپ منعقد

NIFT Training Programme in Budgam این آئی ایف ٹی کی جانب سے تربیتی پروگرام کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.