ETV Bharat / state

بڈگام: سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی - موٹر سائیکل سوار

ضلع بڈگام میں ٹپر اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر میں موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 6:14 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے کے دوران تیز رفتار ٹپر اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

یہ حادثہ قصبہ بڈگام کے میرگنڈ علاقے میں جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب ایک ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر JK13—5911 دوسری سمت سے آرہے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔

ٹکر کے نتیجے میں وترنی بڈگام کے رہنے والے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ محمد یوسف میر ولد غلام حسن شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کے فوراً بعد محمد یوسف کو نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں نازک حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔

محمد یوسف کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.