ETV Bharat / state

Budgam Motorcycle Accident: سڑک حادثے میں دو نوجوان زخمی، ایک کی حالت نازک

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 2:05 PM IST

ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں بدھ کی شام پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زیر علاج ہے۔ Chadoora Road Accident

سڑک حادثے میں دو نوجوان زخمی، ایک کی حالت نازک

بڈگام (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں سڑک حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے جس میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ چاڈورہ کے بورواہ علاقے میں دو نوجوان اُس وقت شدید زخمی ہو گئے جب ان کا موٹر سائیکل، جس پر وہ دونوں سوار تھے، اچانک پھسل گیا۔

حادثہ کے فوراً بعد زخمی ہوئے دونوں نوجوانوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ناگام منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دونوں کو بہتر علاج و معالجہ کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر اور بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال، برزلہ منتقل کیا گیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 15سالہ عمران فاروق لون ولد فاروق احمد لون عمر اور 18 سالہ مومن الطاف شیخ ولد محمد الطاف شیخ عمر کے طور پر کی گئی دونوں یارِکلان چاڈورہ کے رہائشی ہیں۔

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) شاہد رفیق نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک (عمران) کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے اور اس کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ ادھر، عمران کے آبائی علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو چکا ہے تاہم بعد میں انہیں ڈاکٹروں نے بتایا عمران زیر علاج ہے اور تاہم اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ دریں اثناء، بڈام پولیس نے حادثہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں برس بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں متعدد سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں متعدد افراد زخمی ہوئی جبکہ کئی افراد کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اکثر سڑک حادثات ڈرائیوروں کی غفلت شعاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں رونا ہوتے ہیں اور غلط طریقے سے اوور ٹیک کرنا، سیٹ بیلٹ نہ پہننا، تیز رفتاری سے گاڑی چلانا یا بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانا کافی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہیں خستہ اور خراب سڑکوں کے باعث بھی ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Budgam بڈگام میں سڑک حادثہ، دو افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.