ETV Bharat / state

Mobile Snatcher Arrested Within 6 Hours: راہگیر سے موبائل چھیننے والا شخص چھ گھنٹوں میں گرفتار

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 12:04 PM IST

بڈگام پولیس نے راہ چلتی ایک لڑکی کا موبائل فون چھیننے والے شخص کو محض چھ گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ Mobile Snatcher Apprehended within 6 hours

1
1

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کے ایک واقعے کو محض 6 گھنٹوں کے اندر حل کرکے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مال مسروقہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ بڈگام پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن کھاگ کو 16 سال کی ایک لڑکی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی، جس میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے ذاتی کام کے سلسلے میں اپنے آبائی گاؤں سے ہردہ سرش، کھاگ کی طرف پیدل جا رہی تھی۔ اچانک ایک نامعلوم نوجوان نے اس کا راستہ روکا، اس نے دھمکی دی اور اس کا پرس چھیننے کی کوشش کی جس میں ایک چھوٹا ہینڈ پرس جس میں ایک اسمارٹ موبائل فون (ریڈمی 6) اور دیگر چیزیں بھی موجود تھی۔ نوجوان لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے واپس مزاحمت کی تاہم چھینا چھپٹی میں اس کے بٹوے سے موبائل فون گر گیا جسے وہ شخص چھین کر فرار ہو گیا۔ Mobile Snatcher Arrested in Budgam

اس تحریری شکایت کے بعد پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 01/2023 پولیس اسٹیشن کھاگ میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران، پولیس ٹیم نے ملزم نوجوان کا سراغ لگانے کی سخت کوششیں کیں اور اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت مظفر احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکنہ پیٹھ شارن، کھاگ کے طور پر کی گئی ہے۔ رپورٹ درج ہونے کے محض 6گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار شخص سے لڑکی سے چھینا گیا موبائل فون (ریڈمی-6) بھی برآمد کر لیا گیا۔

بڈگام پولیس نے اس موقع پر ضلع کے باشندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے جرم کے واقع ہونے کے فوراً بعد ہی اپنے قریبی پولیس سٹیشن یا پولیس چوکی میں رپورٹ درج کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کے جرم کو انجام دینے والے ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کئی جا سکے۔ بڈگام پولیس نے کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.