ETV Bharat / state

MC Budgam Starts Plantation Drive: میونسپل کمیٹی بڈگام کی جانب سے شجر کاری مہم - بڈگام کے مختلف مقامات پر شجر کاری

میونسپل کونسل بڈگام کے صدر نے تقریب کے دوران عوام الناس خصوصا طلبہ کو شجر کاری مہم میں حصہ لیکر Plantation Drive in Budgam’’گرین جے اینڈ کے‘‘ مشن کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔

MC Budgam Starts Plantation Drive: میونسپل کمیٹی بڈگام کی جانب سے شجر کاری مہم

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 8:56 PM IST

میونسپل کمیٹی بڈگام نے قصبے کے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم شروع کی۔ MC Budgam Starts Plantation Driveشجر کاری مہم کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام ، گورنمنٹ مڈل اسکول بڈگام، الاسماء ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام ، مدر خدیجہ ہاؤسنگ کالونی سمیت مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر آگاہی پروگرامز کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔

میونسپل کونسل بڈگام کے صدر معراج الدین نے تقریب کے دوران عوام الناس خصوصا طلبہ کو شجر کاری مہم میں حصہ لیکر ’’گرین جے اینڈ کے‘‘ مشن کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔ Green J&Kانہوں نے طلبہ سے منشیات سے دور رہنے کی بھی تلقین کی۔ انہوں نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے طلبہ سے اپنی خصوصی تعاون پیش کرنے کی بھی تلقین کی۔ خطاب کے دوران انہوں نے عوام سے معاشرے کو پاک و صاف رکھنے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم چلائی جا رہی ہے۔ Plantation Drive in Kashmirجموں و کشمیر انتظامیہ نے رواں سیزن وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر قریب 12لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس مہم کے تحت اسکولوں، کالجوں سمیت باغات، پارکس اور سرکاری دفاتر میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.