بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج نوجوانوں کی شمولیت اور رسائی کے اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ بڈگام نے لائن ڈیپارٹمنٹز کے ساتھ مل کر آج ضلع میں شناخت کئے گئے تمام مقامات پر وی ایل ڈبلیو اور جی آر ایس کے ساتھ ساتھ یوتھ کلبوں کے نمائندہ ممبران کی ماسٹر ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔Youth Engagement and Outreach Initiatives
اس اقدام کے تحت نمائندہ ارکان کو لائن ڈیپارٹمنٹز کی طرف سے مکمل آگاہی اور معلومات فراہم کی گئیں۔ VLW/GRS held across Budgam
پروگرام کے دوران یوتھ کلبوں میں پمفلٹ بروشرز تقسیم کئے گئے تاکہ انہیں ضلع بڈگام میں مختلف لائن ڈیپارٹمنٹز کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ Pamphlets, Brochures Were Distributed
محکمہ سماجی بہبود بڈگام نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر مہیلا شکتی کیندر نے منشیات کے استعمال و نشہ کی لت اور خواتین کے خلاف جرائم و خواتین کے قانونی اور سماجی تحفظ کے بارے میں بیداری کا انعقاد کیا۔ Awareness Regarding Drug abuse/De-Addiction
نمائندہ شرکاء کو تمام سماجی بہبود کی اسکیموں جیسے معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقوں کو پنشنری فوائد اور اسکالر شپ، شادی کی امداد اور دیگر متعلقہ اسکیموں سے متعلق آگاہ کیا اور آگاہی فراہم کی گئی۔
خواتین کے مسائل کے حوالے سے شرکاء کو مہیلا شکتی مرکز اور سخی ون اسٹاپ سینٹر کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو ضلع ہیڈکوارٹر میں کام کر رہے ہیں۔ شرکاء کو منشیات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس لعنت کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے متعلقہ اقدامات کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ Crimes Against Women
یہ بھی پڑھیں : Youth Engagement Awareness Programme in Budgam: نوجوانوں کی مصروفیت سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد
شرکاء نمائندوں نے پی آر آئی کے ساتھ اشتراک کر کے مستقبل میں آگاہی پروگرام کرنے اور اس ضمن میں آگاہی پھیلانے کا ایک عمدہ اور بہترین کام کرنا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کی شمولیت اور آؤٹ ریچ اقدامات کے تحت مقررہ کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔Awareness Related To All The Social Welfare Schemes