ETV Bharat / state

یوم شہادت امام موسی کاظم ؑ پر مجالس - ہارون رشید

آج پوری دنیا میں ساتویں شیعہ امام حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

یوم شہادت امام موسی کاظم ؑ پر مجالس
یوم شہادت امام موسی کاظم ؑ پر مجالس
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 9:53 PM IST

وادی کشمیر میں بھی اس موقع پر مختلف مقامات پر مجالس حسینی کا اہتمام کیا گیا۔ سب سے بڑی مجلس مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

یوم شہادت امام موسی کاظم ؑ پر مجالس

مجلس میں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس دوران مصائبِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو یاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہیدوں کے سردار اور نواسہء سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صللہ علیہ والہ وسلم، حضرت امام حسین کو بھی یاد کیا گیا۔ مصائبِ حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام اور شہید کربلا کو یاد کر کے شرکاء مجلس نے آنسوؤں بہائے۔

واضح رہے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو اُس دور کے بادشاہ ہارون رشید نے قید کر کے زندان میں ڈالا تھا۔ لیکن اس مصیبت کی گھڑی میں بھی امام موسی کاظم علیہ السلام نے اللہ کی عبادت کرنا بند نہیں کیا۔

امام ایسے قید خانے میں بھی اللہ کو یاد کرتے رہے۔ اس کے بعد ہارون رشید نے کھجور میں زہر ملا کر امام کو کھلایا جس کے بعد وہ شہید ہو گئے۔

امام موسی کاظمؑ کے بعد ان کے شاگردوں نے پوری دنیا میں ان تعلیمات کو عام کیا۔ آج قریب چودہ سو برس بیت جانے کے بعد بھی اسلام کے تئیں امام موسی کاظم علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.