بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ڈرون کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیں بیان کے مطابق 17 نومبر کو ایک ڈرون یونٹ "روبو نیکسا، دی فیوچر آف انوویشن"M/S ROBO NEXA, THE FUTURE OF INNOVATION بنگلور کرناٹک کے ذریعے بھیجے گئے ایک کنسائنمنٹ میں آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈرون کو چھانہ پورہ سرینگر کے سیدالفار دانیال ولد سید نشتر عبدالرب کے لیے آیا تھا۔Illegal Transportation of Drone
پولیس نے ریاستی محکمے ٹیکس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس کنسائنمنٹ کو روکا اور ساتھ ہی اس سے منسلک تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔ Drone Recovered In srinagar Airport
بتادیں کہ 24 نومبر 2022 کی صبح تک کسی نے بھی اس کنسائنمنٹ کو اپنا بتانے کا دعوی نہیں کیا اور نہ ہی اس کو لے جانے کے لیے کوئی سامنے آیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص (جس کے نام پر کنسائنمنٹ آیا)ڈرون کی خریدری کے لیے متعلقہ ہائر اتھارٹی سے ایک تصدیق شدہ اجازت نامہ پیش کرنے کو کہا گیا، لیکن مذکورہ شخص وہ پیش کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 389/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی۔
مزید پڑھیں: Drone Dropped Weapons in Jammu سانبہ ضلع کے علاقے میں ڈرون سے پھینکا گیا اسلحہ ضبط
اس ضمن میں بڈگام پولیس نے عام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ محکمے کہ ہائر اتھارٹی سے مناسب اجازت کے بغیر ڈرون نہ اڑائیں، نہ خریدیں، نہ ٹرانسپورٹ کریں، نہ ذخیرہ کریں کیونکہ اس پر ضلع مجسٹریٹ بڈگام نے 2021 میں پابندی عائد کی ہے۔Drone Transportation Banned IN bUDGAM