بڈگام: ضلع بڈگام کے دولت پورہ، چاڈورہ علاقے میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک تیندوا اچانک نمودار ہوا ایک پارک کی گئی گاڑی کے نیچے بیٹھ گیا۔ مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تیندوے کو بے ہوش کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔ Leopard Spotted in Central Kashmir’s Budgam District
محکمہ وائلڈ لائف کے ماہرین کی ٹیم نے بتایا کہ تیندوا چونکہ رہائشی علاقے میں داخل ہوا تھا لہٰذا انہوں نے احتیاط برتتے ہوئے تیندوے کو بے ہوش کرکے محفوظ مقام منتقل کر دیا۔ تیندوے کا رہائشی علاقے میں داخل ہونے سے لوگوں میں کافی خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ J&K wildlife Rescued Leopard in Chadoora Budgam
رواں برس تیندوے اور ریچھ کے انسانی بستیوں میں داخل ہونے اور انسانوں، پالتو جانوروں پر حملہ کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جس دوران کئی افراد زخمی جبکہ متعدد فوت ہو چکے ہیں۔Man Animal Conflict in Kashmir