ETV Bharat / state

Live Mortar Shell Destroyed In Budgam بڈگام میں زندہ مارٹر شیل کو ناکارہ بنادیا گیا - بڈگام نیوز

ضلع بڈگام کے لاسی پورہ کے جنگلاتی علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک زندہ مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 27, 2023, 7:13 AM IST

Updated : Mar 27, 2023, 12:15 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اتوار کو ضلع میں ایک زنگ آلود زندہ مارٹر شیل کو تباہ کردیا۔ کھاگ علاقے کے لاسی پورہ کے جنگلاتی علاقے میں مقامی چرواہوں نے اچانک ایک زنگ آلودہ زندہ مارٹر شیل دیکھا جس کے بعد انہوں نے فورا اس کی خبر نزدیکی پولیس اسٹیشن کھاگ کو دی۔ اس ضمن میں ایک ذرائع نے فون پر بتایا کہ پولیس نے لاسی پورہ درنگ (کھاگ) کے جنگلی علاقے میں ایک پرانا زنگ آلود زندہ مارٹر گولہ برآمد کیا، جو کہ تھانہ کھاگ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اس زندہ مارٹر شیل کی بازیابی کے کچھ دیر بعد، پولیس اسٹیشن کھاگ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اس کی اطلاع دی اور جس نے بغیر کسی تاخیر کئے موقع پر پہنچ کر بنا کسی جانی یا مالی نقصان کے شیل کو تباہ کردیا۔ پولیس اسٹیشن کھاگ نے اس ضمن میں متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع بڈگام کے شنگلی پورہ، کھاگ کے توسہ میدان میں مقامی چرواہوں نے ایک مارٹر شیل دیکھا تھا اور بنا کسی چھیڑ چھڑ کے اس کی اطلاع انہوں نے پولیس اسٹیشن کھاگ کو دی۔ پولیس اہلکاروں نے فوری طور بم ڈسپوزل اسکواڈ روانہ کرکے شیل کو تباہ کر دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ توسہ میدان علاقہ کو دہائیوں تک فوج کی جانب سے ملٹری فائرینگ رینج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا، اس علاقے میں اکثر و بیشتر مارٹر شیل برآمد کیے جاتے ہیں بعض اوقات ان شیلز کی زد میں آکر چرواہے یا مقامی افراد معذوت جبکہ متعدد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Mortar Shell Found In TossaMaidan, Budgam: توسہ میدان، بڈگام میں مارٹر شیل کو ناکارہ بنا دیا گیا

Last Updated : Mar 27, 2023, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.