پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کر کے چار عسکری معاون کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بڈگام پولیس اور فوجی کی 53 آر آر نے مشترکہ طور پر چار عسکری معاون کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت وسیم گنائی، فاروق احمد ڈار، محمد یاسین اور اظہرالدین میر کے طور پر ہوئی ہے۔ان سبھی کا تعلق بیروہ علاقے سے ہے۔
ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود ، اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، وہ علاقے میں لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسندوں کو مدد اور پناہ دینے میں ملوث تھے۔پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف بیرواہ میں مقدمہ درج ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ 16 مئی کو بڈگام کے اریزال میں لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش کیا گیا اور پانچ عسکریت پسند ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ وہیں 20 مئی کو ماگام میں پناہ گاہ کو تباہ کر کے لشکر طیبہ کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔