ETV Bharat / state

بڈگام میں محکمے وائلڈ لائف ٹیم کی بڑی کامیابی - بڈگام میں محکمے وائلڈ لائف ٹیم

ضلع بڈگام میں محکمے وائلڈ لائف کی ٹیم نے ایک تیندوے کو اومپورہ کی ہاوسنگ کالونی سے پکڑنے کے بعد اپنے عملے کو ہوشیار رہنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے نر تیندوا اور اس کے بچے بھی علاقے میں آسکتے ہیں۔

leopard captured alive by wildlife department in budgam
محکمے وائلڈ لائف کی ٹیم نے ایک تیندوے کو زندہ پکڑا
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 6:34 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمے وائلڈ لائف کی ٹیم نے آج ایک تیندوے کو اومپورہ کی ہاوسنگ کالونی سے شام کے وقت زندہ پکڑ لیا گیا۔

محکمے وائلڈ لائف کی ٹیم نے ایک تیندوے کو زندہ پکڑا

وائلڈ لائف محکمے کے آفیسر نے اس ضمن میں بتایا کہ دراصل 12 مارچ سے اس علاقے کے اطراف میں تیندوے کے گروپ کو دیکھا گیا تھا، جس میں سے آج ایک کو بڑے احتیاط اور ہوشیاری کے ساتھ پکڑا گیا ہے، پکڑے گئے تیندوے کو داچھی گام نیشنل پارک یا پھر کسی دوسرے جنگلی علاقے میں چھوڑا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے اپنے محکمے کے نوجوانوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایات دی ہے کیونکہ اس پکڑے گئے تیندوے کی وجہ سے نر تیندوا اور ان کے بچے آسکتے ہیں جو علاقے میں موجود ہوسکتے ہیں۔‘‘

انھوں نے عوام سے بھی گزارش کی ہے کہ اگر اپنے علاقوں میں تیندوے یا ان کے بچے کو کہیں بھی دیکھیں تو فوراً وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کو اطلاع کریں تاکہ ہمارے محکمے کا عملہ ان کو زندہ پکڑ لیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کے پیش آنے سے پہلے ہی روکا جاسکے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.