بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بمنہ علاقے میں ماسٹر پلان کے تحت زیر تعمیر واٹر پائپ لائن خراب Pipeline Leakage in Bemina ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں محکمہ جل شکتی سے مطالبہ کر رہے ہیں خراب پائپ لائن کو جلد از جلد صحیح کیا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ واٹر پائپ لائن کو خراب ہوئے تین دن ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بمنہ کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے یہاں تک کہ پانی گھروں میں بھی پہنچ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ کوئی دوسری پائپ لائن بھی نہیں ہے جس سے صاف پانی میسر ہوسکے اس وجہ سے تین دن سے لوگ پینے کے لیے صاف پانی کے لیے کافی مشقت کرنا پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bemina Budgam Drainage Project: "بمنہ بڈگام روڈ پر ڈرینیج پروجیکٹ پر کام میں سرعت لائی جائے"
مقامی لوگوں نے کہا کہ بمنہ سری نگر ڈرینج پروجیکٹ کے تحت تقریبا ایک برس سے کام جاری ہے لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا، انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مذکورہ پروجیکٹ پر کام سست رفتاری سے جاری ہے۔ لوگوں نے ایل جی سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو نوٹس میں لیں اور اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔