مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان کو کپواڑہ پولیس نے کل رات دیر گئے گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کپواڑہ پولیس نے آرمی کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوانوں کو کل رات دیر گئے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اِن کی تحویل سے ناقابل اعتراض مواد کے علاوہ گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
پولیس نے ان دونوں کی شناخت اطہر یوسف وانی اور ساحل بشیر ساکنہ بڈگام کے طور پر کی ہے۔۔
وہں پولیس نے ان کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کیا ہے اور ان سے مزید پوچھ تاچھ جاری ہے۔