ETV Bharat / state

ریکارڈ بنانے والا کشمیری سائیکلسٹ گھر لوٹا - کشمیری نوجوانوں کا ہنر

وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل سائیکلسٹ عادل تیلی آج گھر لوٹ آئے۔ سرینگر ایئرپورٹ پر ڈائریکٹر ایئرپورٹ سنتوش ٹوکے اور ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے عادل کا والہانہ استقبال کیا ہے۔

ریکارڈ بنانے والے کشمیری سائیکلسٹ گھر لوٹے

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 10:56 PM IST

واضح رہے کہ عادل تیلی نے 30 مارچ کو تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کشمیر سے کنیاکماری تک آٹھ دن، ایک گھنٹے اور 37 منٹ کے وقت میں 3600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

ریکارڈ بنانے والے کشمیری سائیکلسٹ گھر لوٹے

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے انہیں سرینگر ایئرپورٹ پر بُکے پیش کرکے مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر طاہر سلیم نے کہا کہ کھیل کود انسان کی بہتری کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کارنامہ عادل نے کر دکھایا ہے اسے دوسروں کو بھی حوصلہ ملے گا اور کشمیر میں کھیل سرگرمیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ایئرپورٹ پر عادل کے والدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے ان سب افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عادل کا ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے عادل نے بائیس مارچ کو اپنا سفر سرینگر سے شروع کیا تھا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.