ETV Bharat / state

بڈگام: ڈپلوما و ڈگری ہولڈرز کے لیے ورکشات کا انعقاد

ضلع بڈگام میں پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ یافتہ طلباء کے لئے ورکشاپ و جاب میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ڈگری ہولڈر نوجوانوں نے شرکت کی۔

بڈگام: ڈپلوما و ڈگری ہولڈرز کے لیے ورکشات کا انعقاد
بڈگام: ڈپلوما و ڈگری ہولڈرز کے لیے ورکشات کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 6:29 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پالی تکنیک و آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ہولڈر طلباء کے لئے ورکشاپ و جاب میلہ منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں کو خود کا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے مختلف سرکاری اسکیموں اور کم شرح والے سودی قرضوں کی فراہمی کے متعلق جانکاری دی گئی۔

بڈگام: ڈپلوما و ڈگری ہولڈرز کے لیے ورکشات کا انعقاد

یک روزہ ورکشاپ و جاب میلہ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر بڈگام نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد کیا۔

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت نیو کانفرنس ہال بڈگام میں منعقد ہوئے اس ورکشاپ میں درجنوں بے روزگار نوجوانوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران ڈگری ہولڈر طلبہ اور کشمیر کے معروف صنعتوں کے نمائندوں کے درمیان ایک انٹریکٹیو سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔ نمائندوں نے نوجوانوں کو مختلف یونٹس قائم کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔

مزید پڑھیں: بڈگام: آلودگی کے باعث عوام انتظامیہ سے نالاں

پروگرام میں ڈی آئی سی بڈگام کے جنرل منیجر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ بڈگام کے علاوہ کے وی آئی بی، کے وی آئی سی اور آئی ڈی ڈی کے نمائندوں نے بھی شرکت کرکے ڈگری ہولڈرس کو نوکریوں کے بجائے خود روزگار شروع کرنے کی صلاح دی۔

ورکشاپ کے دوران نوجوانوں کو سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی صلاح دی گئی، وہیں اس دوران انہیں کم شرح والے سودی قرضوں کے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.