ETV Bharat / state

JK wildlife Captures Leopard  بڈگام میں تیندوا وائلڈ لائف کی گرفت میں - بڈگام کے آریزال علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف

ضلع بڈگام کے آریزال علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے تیندوا پکڑے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے راحت کی سانس کی۔ Leopard Captured in Arizal Budgam

بڈگام میں تیندوا وائلڈ لائف کی گرفت میں
بڈگام میں تیندوا وائلڈ لائف کی گرفت میں
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 12:42 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے جمعرات کی شام کو ضلع کے آریزال، چکمرگ علاقے میں گھوم رہے ایک تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے فون پر تیندورے کو پکڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی خبر موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف نے آریزال علاقے میں ایک ٹیم روانہ کی۔

اہلکار نے بتایا کہ تیندوے کو آریزال کے رہائشی علاقے میں گھومتے دیکھ مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے سبب مقامی باشندے خاص کر بچے کافی خوفزدہ تھے۔ لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو ہو گیا تھا تاہم تیندوے کی خبر موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف نے آریزال، ایس او پیز کے مطابق، ایک ٹیم روانہ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور گاؤں میں گھوم رہے جنگلی تیندوے کا پتہ لگایا اور متعدد مقامات پر پھندے نصب کیے اور تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ تیندوے کے پکڑے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی ہے وہیں انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی بر وقت کارروائی کی بھی ستائش کی۔

مزید پڑھیں: Leopard Cub captured وائلڈ لائف محکمے نے کنگن گاندربل میں تیندوے کے بچے کو پکڑ لیا

ادھر، سرینگر کے مضافاتی علاقہ وانہ بل میں 23فروری کی شام ایک تیندوا نمودار ہوا جس کے بعد مقامی باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کو مطلع کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم ابھی تک تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے تاہم اس ضمن میں کوششیں لگاتار جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.