ETV Bharat / state

Budgam Thana Diwas: بڈگام کے مختلف مقامات پر تھانہ دیوس کا انعقاد - پولیس اسٹیشن بیروہ تھانہ دیوس

ضلع بڈگام کے پولیس اسٹیشن بیروہ، پی ایس کھاگ، پی پی موچھوا اور رائیار خانصاحب میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔Thana Diwas at Several Places in Budgam

بڈگام کے مختلف مقامات پر تھانہ دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 6:14 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن بیرواہ، رئیار خانصاحب اور پولیس چوکی کھاگ اور موچھوا میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ تھانہ دیوس کے دوران متعلقہ پولیس اسٹیشنز، پولیس پوسٹس کے افسران کے علاوہ مقامی تاجر برادری، سرپنچوں، پنچوں، نمبرداروں، چوکیداروں، ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں سمیت سماج کارکنان و اوقاف کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ Budgam Police Holds Thana Diwas

تقاریب کے دوران عوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں منشیات کے بڑھتے رجحان سمیت دیگر سماجی برائیاں قابل ذکر ہیں۔ تھانہ دیوس کے دوران عوامی وفود، پی آر آئی ممبران نے مختلف مسائل و معاملات پولیس افسران کی نوٹس میں لائے۔ پولیس افسران نے وفود کو پولیس سے متعلق مسائل و معاملات کا فوری طور ازالہ کرنے کے علاوہ سیول انتظامیہ سے متعلق مسائل کا متعلقہ محکمہ جات کی نوٹس میں لائے جانے کی یقین دہانی کی۔JK Police Public Outreach Programme

تقریب کے دوران منشیات کے بڑھتے رجحان، سماجی جرائم وغیرہ کے خاتمے کے لئے پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح جرائم پر مل جل کر کام کرنے سے نہ صرف جرام کو کم کیا جا سکتا ہے بلکہ اس یہ عمل پولیس اور عوام کے درمیان خلا کو پر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.